ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورونا کی دہشت کے درمیان کالابازاری عروج پر، لوگوں نے سپلائی افسر کو بنایا یرغمال

کورونا کی دہشت کے درمیان کالابازاری عروج پر، لوگوں نے سپلائی افسر کو بنایا یرغمال

Mon, 20 Apr 2020 23:06:22    S.O. News Service

نئی دہلی،20؍اپریل (ایس او نیوز؍یو این آئی) ایک طرف لوگ کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کی وجہ سے دہشت میں ہیں اور دوسری طرف کچھ لوگ ایسے ماحول میں بھی بدعنوانی اور کالابازاری سے باز نہیں آ رہے۔ بہار میں سمستی پور ضلع کے مفصل تھانہ علاقہ کے آدرش باجت پور گاﺅں میں ایک عوامی نظام تقسیم ( پی ڈی ایس ) دکاندار کے سرکاری اناج کی کالا بازاری کرنے کی مخالفت میں مشتعل گاﺅں والوں نے اس کے خلاف کارروائی کے مطالبے کو لے کر سپلائی افسر کو یرغمال بنالیا ہے۔

پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایاکہ آدرش باجت پور گاﺅں کے وارڈ نمبر5 کے پی ڈی ایس دکاندار کے ذریعہ دیر رات 58 بوری گیہوں پک اپ وین پر لاد کر کالا بازاری کے لئے لے جایا جا رہا تھا تبھی گاﺅں والوں نے گاڑی کے ساتھ اسے پکڑ لیا اور اس کی اطلاع سب ڈویژنل افسر کو دی۔

ذرائع نے بتایاکہ واقعہ کی اطلاع کے بعد معاملے کی جانچ کرنے پہنچے سپلائی افسر کو گاﺅں والوں نے یرغمال بنا لیا۔ پی ڈی ایس دکاندار پر ایف آئی درج کرنے کے مطالبے کو لے کر احتجاج کے ساتھ ہی سنیئر افسران کو بلانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔


Share: